06:33 , 20 اپریل 2026
Watch Live

احسن اقبال کی پی ٹی آئی پر تنقید، پاکستان کی عالمی کامیابیوں کا دفاع

احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت ماضی میں عوام کو یہ باور کراتی رہی کہ پاکستان تباہی کے دہانے پر ہے۔

نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ایک مخصوص سیاسی قیادت کی تقاریر کا آغاز ہی ملک کے خلاف منفی بیانیے سے ہوتا تھا، جہاں بار بار “ستیاناس” اور “بیڑا غرق” جیسے الفاظ استعمال کیے جاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج وہی پاکستان عالمی سطح پر مضبوطی سے کھڑا ہے اور حالیہ معرکوں میں دشمن کو مؤثر جواب دے کر اپنی طاقت کا لوہا منوا چکا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا پرچم عالمی سطح پر بلند ہوا ہے اور ملک نے سفارتی و دفاعی محاذ پر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

معرکہ حق میں پاکستان نے دشمن کے 11 جہاز گرائے، احسن اقبال

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کردار بھی تاریخی ہے، جنہوں نے عالمی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کیے۔

احسن اقبال کے مطابق ان فیصلوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا اور ملک کو ایک مضبوط ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا میں تسلیم کروایا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات ملک کے سیاسی ماحول کو مزید گرم کر سکتے ہیں، تاہم یہ بیانیے عوامی رائے پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION